اتوار, 24 نومبر 2024


قانون سازی کیلیے آل پارٹیز کانفرنس طلب کی جائے گی

ایمزٹی وی (کراچی) وفاقی حکومت نے ملک میں دہشت گردی کے خلاف بنائے گئے قومی ایکشن پلان کی مدت میں مزید 2 سال کی توسیع کا فیصلہ کرلیا ہے،

دہشت گردی کے خلاف ترمیمی قوانین میں سقم کو دورکرنے اور مزید اصلاحات کیلیے پارلیمنٹ سے نئی آئینی ترمیم منظور کرائی جائے گی۔

فوجی عدالتوں کے دائرہ کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی اداروں کو مزید اختیارات تفویض کرنے کے لیے بھی قانون سازی پر غور کیا جارہا ہے ۔نئی قانون سازی کی سفارشات مرتب کرنے کیلیے آل پارٹیز کانفرنس بھی طلب کی جائے گی۔

وفاق نے دہشت گردی کے خلاف قوانین کو موثر بنانے اور ان پر عملدرآمد کے لیے وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو موجودہ قوانین کے جائزے اور نئی قانون سازی کے حوالے سے فوری سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔

یہ فیصلے بدھ کو وزیراعظم کی صدارت میں امن و امان اور قومی ایکشن پلان کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں طویل مشاورت کے بعد کیے گئے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment