اتوار, 24 نومبر 2024


جو سہولیات قیدیوں کو ملناچاہییں وہ دی جائیں گی،مراد علی شاہ


ایمزٹی وی(کراچی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن کامیاب اس وقت ہوگا جب پولیس اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی.

وزیراعلیٰ سندھ نے آج صبح سینٹرل پولیس آفس میں ترقی پانےوالے افسران کی تقریب میں شرکت کی اور ان کو بیجز لگائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترقی پانے والے افسران کی ذمہ داری اور ذیادہ بڑھ گئی ہے.

سینٹرل پولیس آفس میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کامیاب اس وقت ہوگا جب پولیس اپنے پاؤں پر کھڑی ہوگی،انہوں نے مزیدکہا کہ مثالی امن کے قیام کے بغیرہم ترقی نہیں کرسکتے.

پولیس کی فنڈنگ کےحوالے وزیراعلیٰ نےکہاکہ اس میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے،لیکن پولیس کوسامان کی خریداری کےلیے رقم مختص کی تھی جو خرچ نہیں ہوسکی.

بلدیاتی اختیارات سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قانون موجود ہے بلدیاتی امیدواروں کواختیارات قانون کےمطابق دیے جائیں گے.

وسیم اختر کے متعلق ایک سوال کے جواب میں مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ جو سہولیات قیدیوں کو ملناچاہییں وہ دی جائیں گی،لیکن کسی قیدی کو اس کے عہدے کی وجہ سےخصوصی سہولت نہیں دی جاسکتی.

*وزیر اعلیٰ ہاؤس میں سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس جاری

واضح رہے کہ گزشتہ روزوزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ،کور کمانڈرسندھ ،ڈی جی رینجرزسندھ،آئی جی سندھ،چیف سیکرٹری،سیکرٹری داخلہ،مشیر قانون، مشیر اطلاعات اور صوبائی وزیر نثار کھوڑو شرکت کی تھی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment