ایمزٹی وی(جیکب آباد ) جیکب آباد میں نوازو جاگیرو کے نواحی گاؤں کوٹ عبدالحمید میں نامعلوم
مسلح افراد نے عبدالرشید نامی شخص کے گھر میں اس وقت گھس کر فائرنگ کی جب تمام گھر والے سو رہے تھے۔
فائرنگ کے نتیجے میں عبدالرشید اور اس کے دو بیٹوں عنایت اللہ ، ولی محمد اور کم سن پوتی سمیرا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
ایس ایس پی جیکب آباد ساجد حسین کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق مسلح حملہ آوروں کی تعداد 12 سے زائد تھی۔
واقعہ بانبن برادری کے دو گروپوں میں پرانی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔