ھفتہ, 23 نومبر 2024


وسیم اختر کو کراچی پر حکمرانی سے پہلے کڑے امتحان کا سامنا

ایمز ٹی وی(کراچی) وسیم اختر کو کراچی پر حکمرانی کرنے کے بجائے آئے روز امتحانات کا سامنا ہے۔

پولیس نے وسیم اختر سمیت دیگر کے خلاف سانحہ 12 مئی کے مزید چار مقدمات کا چالان انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ چالان کے مطابق وسیم اختر نے سانحے میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے۔

وسیم اختر کو کراچی پر حکمرانی سے پہلے کڑے امتحان کا سامنا درپیش ہے۔ پولیس نے سانحہ 12 مئی کے مزید چار مقدمات کا چالان انسداددہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔

میئر کراچی وسیم اختر سمیت دیگر کے خلاف مزید چار مقدمات کا چالان منظور کرتے ہو ئے مقدمات سماعت کیلئے انسداد دہشت گردی عدالت ٹو کو بھجوا دیے۔

چالان کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر، اسلم کالا سمیت بیس ملزمان گرفتار ہیں۔ دوارکان اسمبلی کامران فاروقی اور محمد عدنان سمیت انچاس ملزم تاحال گرفتار نہیں ہوئے ۔ مفرور ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق وسیم اختر نے سانحہ بارہ مئی میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ ملزم کی نشاندہی پر ایک اور ملزم اسلم کالا کو بھی گرفتار کیا گیا۔ مقدمے میں اڑتالیس ملزم نامزد ہیں۔ ملزموں پر تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں ہنگامہ آرائی، فائرنگ، جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ کے الزامات ہیں۔ مئیر کراچی اور دیگر کے خلاف سانحہ بارہ مئی کے دو مقدمات چالان پہلے ہی پیش کررکھے ہیں

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment