ایمز ٹی وی(کراچی) وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو فون کرکے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار کی گرفتاری پر تبادلہ خیال کیا۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گرفتاری کے بعد سندھ کی سیاست میں ہلچل مچ گئی
جب کہ وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلی سید مراد علی شاہ کو فون کیا اور خواجہ اظہارالحسن کی گرفتاری پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسپیکر کی اجازت کے بغیر کسی رکن پارلیمنٹ کی گرفتاری غیرقانونی ہے، اگر پولیس افسر قصور وار ہوا تو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔
12مئی کے ملزمان کے شبہے میں خواجہ اظہار کے گھر چھاپہ مارا، معطل ایس ایس پی ملیر
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قانون کی حکمرانی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے اور اگر پولیس افسر گرفتاری کے ذمہ دار ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کریں۔