ایمزٹی وی (میرپورخاص) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے خواجہ اظہار الحسن کے معاملے پر کہا ہے کہ اگر کوئی جرم میں مطلوب ہو تو اسے نہ چھوڑا جائے چاہے کتنے ہی اعلیٰ عہدے پر ہو۔میرپورخاص میں پریس کانفرنس کے دوران رضا ہارون کا کہنا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ایم کیو ایم ایک ہی ہے ، چاہے لندن کی ہو یا پاکستان کی ۔
انہوں نے کہا کہ 22 اگست کا واقعہ پاکستان کی نظریاتی اساس پر حملہ تھا۔ مہاجر قوم کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں ۔رضا ہارون نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کا برا حال ہے جس کی ذمے دار پیپلزپارٹی ہے ۔ لوگوں کے مسائل کا حل منتخب مقامی حکومتوں کا بااختیار بنانے میں ہے۔