اتوار, 24 نومبر 2024


تین دن میں 36ہزار ٹن کچرا جمع بلدیاتی ادارے پھر ناکام

ایمز ٹی وی (کراچی)کچرا سڑکوں تک پھیل گیا، صفائی ستھرائی کاتاثر پھر خراب ہوتاجارہاہے کراچی بلدیاتی ادارے عیدالاضحی کے موقع پر آلائشوں کے ساتھ ساتھ معمول کاکچرااٹھانے میں بھی ناکام رہے جس کی وجہ سے کچراکنڈیاں تینوں دن کچرے سے بھری رہیں عید کے تین دنوں میں کم وبیش 36ہزا ر ٹن کچر اکنڈیوں میں جمع ہوا جسے اٹھانے کی کوشش ہی نہیں گئی جس کی وجہ سے کچراکنڈیوں سے نکل کر سڑکوں تک پھیل گیا۔بلدیاتی اداروں کی جانب سے معمو ل کے دنوں میں بھی مکمل کچرانہیں اٹھایاجاتا جس کی وجہ سے شہر میں صفائی ستھرائی کاتاثر ایک بار پھر خراب ہوتاجارہاہے بلدیاتی اداروں کی جانب سے اندرونی گلیوں اورمحلوں کی صفائی کے بجائے صرف مرکزی سڑکوں کو صاف کرنے پر توجہ دی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی اداروں کی جانب سے اسپرے مہم میں بھی اس طرح کی سستی اورکاہلی دکھائی گئی توشہر ی وبائی امراض کاشکار ہوسکتے ہیں، کچراکنڈیوں کی صفائی نہ ہونے کی شکایات جن علاقوں سے موصول ہوئی ہیں۔ان میں ماڈل کالونی ،ملیر،رفاع عام ، کھوکھراپار، سعودآباد ،لانڈھی ،کورنگی بلال کالونی ،ریلوے کالونی ، لائنزایریا نزد جامع مسجد تھانوی ، سولجربازار، قیوم آباد ، اورنگی ، نارتھ کراچی کے مختلف علاقے ،غریب آباد لیاقت آباد کی مختلف بستیوں کی کچراکنڈیاں کچرے سے بھری ہوئی ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment