ھفتہ, 23 نومبر 2024


’پاناما لیکس الزامات نہیں بلکہ نواز شریف کے خلاف ثبوت ہیں''عمران خان ''

ایمز ٹی وی ( کراچی )عمران خان نے وزیرِ اعظم نواز شریف کی رائے ونڈ میں واقع رہائش گاہ کے قریب ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر وزیرِ اعطم نے خود کو احتساب کے لیے پیش نہ کیا تو وہ ان کی ’حکومت نہیں چلنے دیں گے۔ ‘تحریکِ انصاف کے سربراہ نے اعلان کیا کہ وہ اب مزید جلسے نہیں کریں گے۔ عمران خان نے کہا کہ محرم کے بعد تاریخ کا اعلان کریں گے اور ’اس بار اسلام آباد کو بند کیا جائے گا۔‘ عمران خان نے کہا کے ’پاناما لیکس الزامات نہیں بلکہ نواز شریف کے خلاف ثبوت ہیں۔‘ جلسے کے دوران بڑی سکرین پر شریف خاندان کے مختلف انٹرویو اور بیانات سنوائے گئے۔ عمران خان نے کہا کہ ’یہ سب اس لیے دکھایا گیا ہے کہ شریف خاندان کے افراد کی باتوں میں تضاد ہے۔‘ عمران خان نے نیب، ایف بی آر اور آیف آئی اے پر نکتہ چینی کی اور کہا کہ ’ان اداروں کو کیوں نہیں کچھ نظر آیا۔‘انھوں نے کہا کہ جاتی امرا کی سکیورٹی پر آٹھ ارب روپے خرچ کیے جاتے ہیں اور یہاں کا عملہ بھی وائٹ ہاؤس کے عملے سے زیادہ ہے۔‘ عمران خان نے ’سپریم کورٹ سے کہا کہ قوم انصاف چاہتی ہے۔‘ انھوں نے اشارہ دیتے ہو ئے کہا کہ ’ماضی میں مختلف معاملات پر ازخود نوٹس لیے گئے۔‘ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نواز شریف نے چار قوانین کو توڑا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment