ایمز ٹی وی (کراچی) ائرپورٹ حملہ کیس سوا دوسال بعد پھرزندہ ہوگیا۔ حملے میں ہلاک دو دہشت گردوں کا تعلق کراچی سے تھا۔ نارتھ کراچی سے گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشاف کر دیا۔
کراچی ائرپورٹ حملے کے سوا دو سال بعد اہم انکشاف سامنے آ گیا۔ حملے میں ہلاک تمام دہشت گرد غیرملکی نہیں تھے ، دوکا تعلق کراچی سے ہی تھا۔ نارتھ کراچی سے گرفتاردہشتگردوں نے دوران تفتیش ائرپورٹ حملے سے متعلق انکشاف کے علاوہ عاشورہ پرحملے کی منصوبہ بندی کا اعتراف بھی کرلیا۔
گرفتار القاعدہ برصغیر کراچی کے امیر اور اُس کے ساتھیوں نے بتایا کہ ائرپورٹ حملے میں ہلاک تمام دہشت گرد غیرملکی نہیں تھے بلکہ دس میں سے دو کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون سے تھا۔دہشتگردوں کے ڈی این اے کیلئے قبرکشائی کی جائے گی۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ نارتھ کراچی میں چھاپے کے دوران گرفتار ملزمان عاشورہ پرحملے کا منصوبہ بنارہے تھے، انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ایک خودکش حملہ آور فرار ہو گیا جس کی تلاش کیلئےشہر بھر میں کڑہ پہرہ لگادیا گیا ہے۔