ایمز ٹی وی(کراچی) گورنر ہاؤس سندھ کے ترجمان نے ڈاکٹر عشرت العباد خان پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں من گھڑت، جھوٹ اور لغو قرار دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر عشرت العباد صوبہ میں امن و امان کے قیام اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے شروع کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ گورنر سندھ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری آپریشن کو منظقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں، جس کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کو یقینی بنایا گیا ہے اور اسے مجرموں کے خاتمہ تک جاری رکھا جائے گا