اتوار, 24 نومبر 2024


رحمان ملک کامشاہد اللہ خان کو1ارب ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

 

 

ایمز ٹی وی(کراچی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءرحمان ملک نے کہا ہے کہ دنیا کے کسی کونے میں میری کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے،مشاہد اللہ کے خلاف قانونی کاروائی کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشاہداللہ خان نے میرا نام پاناما پیپرز میں آنے کا الزام لگایا تھا،وہ پاناما کی فہرست دوبارہ چیک کریں۔میرا اور نہ ہی شہید بی بی کا نام پاناما میں موجود ہے.

دنیا کے کسی کونے میں ہماری آف شور کمپنی نہیں ہے۔رحمان ملک نے مشاہد اللہ خان کو1ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے وکیل کو فوری نوٹس بھیجنے کی ہدایت کردی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment