ایمزٹی وی(کراچی)سندھ اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ انہیں شہداء قبرستان جانے کی اجازت دی جائے، کل شہداء قبرستان نہیں جانے دیا گیا جس کا ہمیں بے حد غم ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ کل جو ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، اس پروگرام کو سبوتاژ کرنے والوں نے خود بھی فاتحہ خوانی نہیں کی، ہم شہداء قبرستان پر جانے کی اجازت کیلئے سندھ حکومت کو تحریری درخواست دے رہے ہیں، ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ دوبارہ شہداء قبرستان جانے کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ 3 سال سے لاپتہ کارکنوں کے خلاف جو الفاظ استعمال کئے گئے ان سے بہت افسوس ہوا، ایم کیو ایم کے لاپتہ افراد کا پتا چلانا سب کی ذمے داری ہے، کل گمشدہ افراد کے کمیشن میں تاثر دیا گیا کہ گمشدہ افراد انتقال کرگئے ہیں