ایمزٹی وی(کراچی) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کوہفتے میں دو بار ہائیڈروتھراپی کی اجازت دے دی۔
احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کو علاج فراہم کرنے کی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈاکٹر عاصم کی ہفتے میں دو بار 6 ہفتوں کے لئے ہائیڈروتھراپی کرائی جائے۔
عدالتی حکم کے مطابق سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کو ہائیڈروتھراپی کے لئے سخت حفاظتی انتظامات میں ضیاء الدین اسپتال لایا جائےاور ہائیڈروتھراپی کے فوری بعد جناح اسپتال منتقل کیا جائے۔ضیاء الدین اسپتال کے علاوہ کسی بھی اسپتال میں یہ سہولت موجود نہیں۔
میڈیکل بورڈ کے مطابق ڈاکٹر عاصم کو کمر کے نچلے حصے میں شدید درد اور تکلیف ہے۔علاج میں مزید تاخیر کسی ناقابل تلافی نقصان کا باعث ہوسکتا ہے۔
عدالت نے مزید حکم دیا کہ سرجری ممکن نہ ہونے کی صورت میں فی الحال ہائیڈروتھراپی کرانا ضروری ہے۔آئین کا آرٹیکل 9 ہر شہری کو زندگی گزارنے کے حق کی گارنٹی دیتا ہے