ھفتہ, 23 نومبر 2024


فیصل رضا عابدی کےکیس کو ختم کیا جائے

 

ایمزٹی وی(کراچی) سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ان سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی نہیں لہذاٰ مقدمہ ختم کرکے داخل دفترکیا جائے۔

سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے کی۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا کہ فیصل رضا عابدی سے برآمد ہونے والا اسلحہ غیر قانونی نہیں اسلحے کا پرمٹ فیصل رضا عابدی کے سیکیورٹی گارڈ کے نام پر ہے۔ لہذا کیس کو ختم کیا جائے اور داخل دفتر کیا جائے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹےکے دوران 5 افراد کے قتل کے بعد فیصل رضا عابدی کو حراست میں لیا گیا تھا۔
لائک کریںفالو کریں.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment