ایمز ٹی وی(کراچی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے قتل اور اجتماعی زیادتی کے جرم میں لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کو 4،4بار عمر قید کی سزا سنادی ۔
کراچی کی مقامی عدالت نے چار افراد کے قتل کے مجرموں عادل اور باسط کو عمر قید اوراقدام قتل کے مقدمے میں 10،10سال قید کی سزا بھی سنا ئی ۔ عدالت نے مجرموں کو 50پچاس ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت بھی کر دی ۔
لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے کارکن عادل اور باسط پر 4 افراد کے قتل کا الزام تھا جو ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی ہے