ھفتہ, 23 نومبر 2024


چھ میں سے چار پائلٹس ٹیسٹ میں فیل


ایمز ٹی وی(کراچی) پی آئی اے پائلٹس کی بیرون ملک تربیت کے خاطر خواہ نتائج نہ مل سکے، چھبیس ہزارڈالرز کے اخراجات کے باوجود پائلٹس تربیت کے حصول میں ناکام رہے، بیشتر پائلٹوں کی عمرساٹھ سال سے زائد ہے۔

قومی خزانے سے ہزاروں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود بیرون ملک جانے والے پی آئی اے کے پائلٹس مطلوبہ تربیت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیل ہو نے والے پائلٹس سمیت 21 پائلٹوں کو حال ہی میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا گیا تھا، بھرتی کئے گئے ان پائلٹس میں سے بیشتر 60 برس سے زائد عمر کے ہیں۔

مذکورہ پائلٹس کی اکثریت ریٹائر اور سیسنا طیارے اڑانے کا تجربہ رکھتی ہے، ان پائلٹس میں سے 6 پائلٹس پر مشتمل پہلا بیج سیمولیٹر تربیت کے لئے بنکاک گیا تھا، پندرہ روزہ تربیت کے باوجود مذکورہ چھ میں سے چار پائلٹس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فیل ہونے والے پائلٹس نے سیمولیٹر پر فرضی اے ٹی آر طیارے کو ہی تباہ کردیا، طیاروں کی تباہی پرانسٹرکٹرز نے ان پائلٹس کو اے ٹی آرکے لیے نااہل قراردے دیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment