اتوار, 24 نومبر 2024


پستولوں کے فائر پن تبدیل کرنے کا انکشاف

ایمز ٹی وی (کراچی)دہشت گردوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بچنے کیلئے نئے طریقے اختیار کر لئے ہیں اور وارداتوں کے بعد پستولوں کے فائر پن تبدیل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دہشت گردانہ وارداتوں کی فرانزک رپورٹس کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد دہشت گردوں نے بھی بچنے کیلئے نیا طریقہ اختیار کر لیا ہے۔ دہشت گرد وارداتوں کے بعد پستولوں کے فائرپن تبدیل کر دیتے ہیں جس کے باعث گولی کے خول پر نیا نشان آتا ہے اور جب اس خول کی فرانزک رپورٹ منگوائی جاتی ہے تو نئے نشان کے باعث خول پچھلی وارداتوں میں استعمال ہونے والے ہتھیار سے میچ نہیں ہوتا۔


ذرائع کے مطابق یہ طریقہ کار چند ماہ کے دوران استعمال ہوا ہے اور کئی وارداتوں میں دہشت گردوں نے تحقیقات کاروں کو چکمہ دیا ہے۔ حساس اداروں، سینئر افسران اور تحقیق کاروں نے بھی دہشت گردوں کے اس ہتھکنڈے کی تصدیق کی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment