ایمز ٹی وی(کراچی) جمعیت علمائے پاکستان کے مر کزی نائب صدر ڈاکٹر محمد صدیق راٹھور نے کہا ہے کہ نیپرا کی جانب سے ملک میں بجلی سستی اور کراچی کیلئے مہنگی کرنا سوتیلی ماں کے سلوک کے مترادف ہے۔
حکومت کی توجہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے کے الیکٹرک سے کمائی پر مر کوز ہے،وہ جے یو پی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میںمفتی عبدالحلیم ہزاروی،مفتی غوث صابری،مستقیم نو رانی،وزیر رہبر،
عبدالرزاق سانگانی و دیگر نے شر کت کی۔صدیق راٹھور نے کہا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے فی یونٹ اضافہ کسی بھی طرح منصفانہ نہیں اور اسکے نتیجے میں صارفین پر شدید مالی دبائو پڑے گا۔انہوں نے کہا
کہ اگر حکومت نے اپنی پالیسی تبدیل نہیں کی تو جے یو پی تحریک کا آغاز کرے گی۔