ھفتہ, 23 نومبر 2024


خواجہ سراﺅں کو بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے،لاہور ہائی کورٹ

 

ایمز ٹی وی(لاہور) لاہور ہائی کورٹ نے مردم شماری میں خواجہ سراﺅں کو بھی شامل کرنے کا حکم دے دیا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں مردم شماری میں خواجہ سراﺅں کو شامل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ۔

اس موقع پر درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ خواجہ سراﺅں کو آئین کے مطابق بنیادی حقوق حاصل نہیں ،خواجہ سراﺅں سے امتیازی سلوک کیا جاتا ہے ۔

جس پر عدالت نے حکم دیا کہ خواجہ سراﺅں کو بھی مردم شماری میں شامل کیا جائے ۔عدالت نے شناختی کارڈ میں خواجہ سراﺅں کے لیے جنس کا خانہ بنانے کا بھی حکم دیا ہے

 

 
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment