ھفتہ, 23 نومبر 2024


منظور وسان نے شہریوں کو پھر سنہرے خواب سنادیئے

 

ایمزٹی وی (کراچی)سندھ کے وزیر صنعت و تجارت منظور وسان کا کہنا ہے کہ کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام ضرور ہورہا ہے لیکن جون میں کراچی بدل جائے گا۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا کہ 2016 میں شادی ہال رات 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور شادی ہال مالکان سے بات کرنے کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی لیکن کراچی پیکج پر عملدرآمد کے باعت شادی ہالز کو مزید مہلت دے دی گئی۔
منظور وسان کا کہنا تھا کہ کراچی میں 10 ارب روپے کے ترقیاتی کام جاری ہیں، جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے ٹریفک جام ہوتا ہے لیکن رواں سال جون میں کراچی بدل جائےگا۔ پاناما کیس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 2017 میں پاناما کا بم پھٹے گا، اس سال بہت سے اہم فیصلے بھی ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment