ایمز ٹی وی(سیہون شریف) مزار حضرت لعل شہباز قلندر کے گدی نشین شاہ ولی نے خودکش دھماکے کی تمام ذمہ داری محکمہ اوقاف پر ڈال دی۔
سیہون شریف درگاہ پر دھماکے کے بعد گدی نشین نے کہا کہ درگاہ پر جو کچھ ہوا ذمہ دار محکمہ اوقاف ہے اور درگاہ کا تمام انتظام محکمہ اوقاف چلاتا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ شب مزار حضرت لعل شہباز قلندر میں دھمال کے وقت خودکش دھماکہ ہونے سے 76 زائرین جاں بحق جبکہ 300 زخمی ہوگئے ۔