ایمز ٹی وی(کراچی) پولیس نے بلدیاتی نمائندوں کی سہولت کےلیے نئی ایپ متعارف کرادی ۔ اسمارٹ فون کی اس ایپ سے کونسلرزصرف ایک ٹچ کے ذریعے پولیس افسران کے ساتھ رابطہ کرسکیں گے ۔ پولیس افسر سے ملاقات کا ہو سوال یا کوئی مصالحت کرانے کا خیال،لاہور کے کونسلر موبائل ایپلیکیشن لوکل آئی کااستعمال کرکے اپنا مسئلہ حل کروالیں گے۔
اس ایپ سے متعلقہ حکام کو کسی جرم سے متعلق بتائیں یا تھانے میں ناانصافی کی کہانی سنائیں،ہر کام آسان ہوجائےگا۔اس ایپلیکیشن سے لوکل نمائندوں کو نیااختیارملےگا۔ ایپلیکیشن کی زبان اردو رکھی گئی ہے تاکہ کونسلر کے لئے اس کا استعمال آسان رہے۔