اتوار, 24 نومبر 2024


حج گروپ آرگنائزرز اورعلمائے کرام نے حج2015 کے لیے تجاویزپیش کردیں۔ 

 ایمز ٹی وی (کراچی) تجاویزمیں حکومت سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ حج اخراجات کم کیے جائیں، حج آپریشن میں تمام ایئرلائنز کوحصہ لینے کی اجازت دی جائے، سعودی عرب میں تمام سہولتوں سے آراستہ رہائش گاہیں حاصل کی جائیں  حج گروپ آرگنائزر حاجی محمد سعید نے کہا کہ سرکاری حج اسکیم میں ہر سال حاجیوں کو مشکلات پیش آتی ہیں، سرکاری اسکیم میں حاجیوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا، کھانا تاخیر سے ملتا ہے۔ 

 بعض عناصر بینکوں کے عملے کی ملی بھگت سے حقدار عازمین حج کو ان کے حق سے محروم کردیتے ہیں۔ انھوںنے کہاکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں خاصی کمی ہوئی ہے لہذاحکومت کو حج پالیسی میں حج اخراجات میں کمی کا اعلان کرنا چاہیے۔ 

  کھانا ہرشخص کے انفرادی مزاج کے مطابق ہونا چاہیے کیونکہ بعض اوقات کسی حاجی کو ڈاکٹرنے کھانے کا کوئی آئٹم کھانے سے منع کیا ہوتا ہے۔ لہٰذا کھانے کوسرکاری اسکیم کے پیکیج میں شامل نہ کیا جائے اور کھانے کے انتظام کا آپشن عازمین حج کو دے دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ عازمین حج کے لیے بلڈنگز دیکھ بھال کرلی جائیں۔۔

   ممتازعالم دین علامہ نسیم احمد صدیقی نے کہا کہ حج کرائے کم کیے جائیں، بحری سروس شروع کی جائے، قرعہ اندازی کاطریقہ کاراپنایا جائے، حج اسکیم کوشفاف بنایا جائے اورسرکاری پرائیویٹ حج اسکیم کوجعلسازوں سے پاک کیا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment