اتوار, 24 نومبر 2024


بارش کے پانی کے باعث شہری اذیت ناک زندگی گذارنے پر مجبور

 

ایمز ٹی وی (حیدرآباد) شہرمیں ایک ہفتہ گذرنے کے باوجود بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی جبکہ بارش کے بعد سیوریج نالے اور گٹر ابلنے کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں گنداپانی جمع ہے، حیدرآباد انتظامیہ نے شہریوں کو بارش اورسیوریج کے پانی میں زندگی گذرانے پر مجبورکردیاہے ۔ایک ہفتہ سے شہر میں بارش کاپانی جمع ہونے کے بعد کچرے سے بند سیوریج نالے اورگٹر ابلنے کے باعث شہری اذیت کی زندگی گذارنے پرمجبور ہیں ۔نورانی بستی،پنجرہ پول،اسٹیشن روڈ، مکی شاہ روڈ پر ایک ہفتہ قبل ہونے والی بارشوں کاپانی تاحال جمع ہے جس سے اٹھنے والی بدبود اورتعفن کی وجہ سے شہریوں کے لئے اپنے گھروں میں رہنا مشکل ہوگیاہے۔

واسا، بلدیہ اورڈویژنل وضلعی انتظامیہ صرف دعوؤں تک محدود ہیں، بلدیہ کی جانب سے کچھ علاقوں سے پانی کی نکاسی کی جارہی ہے لیکن تاحال مذکورہ علاقوں میں دو سے 3فٹ تک بارش کا پانی جمع ہے ۔ دوسری جانب بارش کے بعد صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالے اور گٹرابل پڑے ہیں جس کی وجہ سے سول اسپتال ایمرجنسی سے لیکر ہیرآباد تک سڑک گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے اسی طرح پٹھان کالونی میں بھی گٹرابلنے کے باعث گندا پانی جمع ہے ۔ٹنڈویوسف قبرستان سے ملحقہ علاقوں میںبھی بیشترسڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جہاں سے گذرنے والے ہزاروں شہریوں کو شدید مشکلات اور ایک ہفتے سے پانی جمع ہونے کے باعث مچھروں کی بہتاب ہے جس سے ملیریا،ڈینگی سمیت دیگروبائی امراض پھیل رہے ہیں

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment