ھفتہ, 23 نومبر 2024


قائد اعظم کےاصولوں پرعمل کر کے ملک کوامن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں

 

ایمزٹی وی (سندھ)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ قائد کےخواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے، پاکستان بابائے قوم کے خواب پر پورا اترے گا۔
گورنر سندھ نے مزار قائد پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کےلیے معاشی ترقی بہت اہم ہے، قائد اعظم کےاصولوں پرعمل کر کے ملک کوامن کا گہوارہ بنا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن ملک کی تاریخ کا اہم دن ہے، آج بابائے قوم کی برسی ہے یہاں حاضری دینا ہم سب کافرض ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment