ایمزٹی وی(کراچی)شہر قائد کی سیاست میں اہم پیشرفت ہو گئی ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی نے کراچی کے مسائل مل کر حل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔آج شام 6بجے فاروق ستار اور پی ایس پی کے رہنما وں کی اہم ترین مشترکہ پریس کانفرنس کا امکان ہے ۔
تفصیل کے مطابق فاروق ستار نے اہم ترین پریس کانفرنس سے پہلے ایم کیو ایم کے عہدیداروں کا اجلاس طلب کرلیا جس میں سینئر قیادت نے پریس کانفرنس پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی کے رہنما وسیم آفتاب نے کہا ہے کہ میں بھی ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے آپس میں مل بیٹھنے سے متعلق باتیں سن رہا ہوں،مصطفی کمال نے ہمیشہ فاروق ستار کا احترام کیا ہے ،آج شہر کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہیے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ فاروق ستار اور مصطفی کمال مل کر کام کریں ،اگر اس طرح شہر کی روشنیاں بحال ہوتی ہیں تو اس سے بہتر آپشن کوئی نہیں ہے ۔