کراچی:ایم کیو ایم رہنما بابر غوری نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ کا اعلان کر دیا،بابر غوری کا کہنا ہے کہ پارٹی سے استعفیٰ کا فیصلہ خالصتاًذاتی ہے ،پارٹی کی تمام ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو رہاہوں،ان کا کہناتھا کہ فی الحال کسی سیاسی جماعت اور گروپ میں شامل نہیں ہو رہا۔ بابر غوری کا کہناتھا کہ پاکستان میں جو ایم کیو ایم ہے اس میں کبھی حصہ نہیں رہا،ایم کیو ایم ایک ہی ہے جولندن میں ہے،انہوں نے کہا کہ ایک ایم کیو ایم پاکستان دوسری پی ایس پی بھی ہے،دونوں جماعتوں کا انضمام کامیاب ہوا تواچھی بات ہے، مہاجر اس وقت محرومی کا شکار ہیں،صحافی کے سوال ”کیاآپ ایم کیو ایم لندن سے استعفا دے رہے ہیں“کے جواب میں بابر غوری نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک ہی ہے۔ میں ایک سال سے غیر فعال تھااور جو سیاست پاکستان میں ہو رہی ہے میں اس کا حصہ نہیں بننا چاہ رہاتھا یہی وجہ ہے کہ میں نے پارٹی سے استعفیٰ دے دیا،انہوں نے کہا کہ میں نے پاکستان کی خدمت کی ہے میں پارٹی کی وجہ سے ہی وزیر بنا ،میں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے ،بابر غوری کا کہناتھا کہ کراچی میں جو سیاست ہو رہی ہے وہ ذاتی مفاد کی سیاست ہو رہی ہے،میرا خیال ہے کہ ان کے پاس یہی چوائس تھی کہ ان کو الگ سے پارٹی بنانا پڑی،بابر غوری نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے لوگوں کو اناایک طرف رکھ اکٹھ ہو جانا چاہئے اور فیصلہ عوام پر چھوڑ دینا چاہئے عوام جیسے پسند کریں گے اسے الیکشن میں ووٹ دیں گے خیال رہے کہ بابر غوری ایم کیو ایم کی مخلوط حکومت میں وزیر پورٹ اینڈ شپنگ تھے اور ان کے دور میں کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 900 سے زائد غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق کیس سندھ ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے۔