ایمزٹی وی(کراچی)پیپلز پارٹی کے رہنماچودھری اعتزاز احسن کاکہناہےکہ پی ٹی آئی کے سمیع الحق سے اتحاد کے نتائج خطرناک نکلیں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ کس کو کیا بننا ہے،شریف برادران کی آپس میں چپقلش چل رہی ہے،نواز شریف کو سعودی عرب نے نہیں بلایا بلکہ وہ شہباز شریف کے خوف سے وہاں چلے گئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ ووٹ نواز شریف اور مریم نواز کے حق میں ہے۔
اعتزاز احسن کا مزید کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے ساتھ شہداء سے اظہار یکجہتی کیا ہے،کوئی سیاسی اتحاد نہیں کیا ۔