ھفتہ, 23 نومبر 2024


کراچی میں جاری گرین لائن پروجیکٹ پر کام کیوں روک دیا گیا؟

 

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی میں وفاق کے تحت چلنے والا گرین لائن بس منصوبہ مزدوروں کو اجرت اور تنخواہیں نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔
میڈیا زرائع کے مطابق کراچی کے عوام کو سستی اور بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاق کی جانب سے شروع کرائے گئے گرین لائن بس منصوبے پر کام رک گیا ہے۔ گولیمار سے گرومندر تک گرین لائن بس منصوبے کے لئے جس کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے وہ گزشتہ 5 ماہ سے مزدوروں کو اجرت اور تنخواہیں ادا نہیں کرسکی۔
اجرت اور تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے 500 سے زائد مزدوروں نے عملی طور پر کام روک دیا ہے۔ مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہمیں کنٹریکٹر کی جانب سے تنخواہیں نہیں دی جارہیں، ہم نے مجبوراً کام بند کردیا ہے، ہمارے پاس اتنے بھی پیسے نہیں کہ کھانا کھا سکیں، ہماری فریاد کوئی سن نہیں رہا۔
واضح رہے کہ گرین لائن بس منصوبہ 18 کلو میٹر طویل ہے اور اسے 2018 میں مکمل کیا جانا تھا تاہم کئی مقامات پر اب تک کام شروع نہیں کیا جاسکا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment