ایمزٹی وی(کراچی)کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت میں 7 ماہ قبل ہونے والے قتل کا معمہ حل ہوگیا۔
اسٹیل ٹاؤن پولیس نے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار بیوی کو بیٹے سمیت عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے ماں بیٹے کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کے مطابق مومن آباد کےعلاقے میں گزشتہ سال ستمبر میں یعقوب عرف خانو کا قتل ہوا تھا، قتل کی تفتیش میں ویسٹ زون پولیس ناکام ہوگئی جس کے بعد اسٹیل ٹاؤن پولیس کو ذمہ دار سونپی گئی۔
پولیس نے مقتول کی بیوہ سے مختلف پہلوؤں پر پوچھ گچھ کی تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ تفتیشی پولیس کے مطابق خاتون نے گھریلو ناچاقی پر بیٹے اختر کے ساتھ ملکر اپنے شوہر کر قتل کیا۔ قتل کا مقدمہ تھانہ مومن آباد میں درج ہے۔