ھفتہ, 23 نومبر 2024


خواجہ سعد رفیق کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

 


ایمزٹی وی()وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑکا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار ہے، نیازی نے زرداری سے گٹھ جوڑ کرکے ایک بار پھریوٹرن لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نے اسکول، کالج اوراسپتال بنانے کے ریکارڈ قائم کیے، تعلیم اورصحت میں ترقی کے سفرکو ملک بھرمیں لے جائیں گے۔شہبازشریف نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کس نے دن رات ان کی خدمت میں صرف کیے، عوام کی زندگی میں بہتری کے لیے انقلابی پروگرامز پرعملدرآمد کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کاشت کاروں کے لیے تاریخ میں پہلی باراربوں روپے کا کسان پیکج دیا گیا ہے جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں میں کمی کی گئی ہے۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑکا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار ہے، نیازی نے زرداری سے گٹھ جوڑ کرکے ایک بار پھریو ٹرن لیاہے۔شہبازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قراردے دیاخیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدرشہبازشریف نے چوہدری نثار کوپارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا تھا اور تحفظات دورکرنے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment