اتوار, 24 نومبر 2024


وزیر اعظم نے لوڈسشیڈنگ کا مسئلہ حل کردیا

 

ایمزٹی وی(تعلیم/سندھ)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وفاق کو مسلسل تین خطوط لکھنے کی کاوشیں بالآخر رنگ لے آئیں اور وہ کراچی میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر سندھ کا مقدمہ لڑنے میں سرخرو ہوگئے۔ وزیر اعظم نے کے الیکٹرک اورسوئی سدرن کے مسائل حل کردیئے۔
گورنر ہاؤس میں منعقد کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست پر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ہدایت دیتے ہوئے انہیں کہا کہ سوئی گیس کمپنی کو پابند کریں کہ وہ کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس مہیا کرے اور دونوں اداروں کے بیچ جو بھی معاہدے ہونے ہیں وہ 15 روز کے اندر دستخط ہونے چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو اطمینان میں لیتے ہوئے کہا کہ وہ سوئی گیس کمپنی اور کے الیکٹرک کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر ضرور نظر رکھیں گے۔
یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تین خطوط لکھنے کے بعد انہوں نے کراچی آنے کا فیصلہ کیا اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی اجلاس میں سوئی گیس اور کے الیکٹرک کے درمیان تنازعہ کو حل کروایا۔
یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سندھ کے وزیراعلیٰ کو وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں مدعو کیا گیا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہونے پر کراچی کی عوام کو مبارک باد بھی پیش کی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment