ایمزٹی وی(کراچی)کراچی کا درجہ حرارت 42ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، شہریوں کا گرمی سے برا حال ہوگیا، شدید گرمی کے پیش نظر محکمۂ صحت نے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی۔
ماہرین صحت نے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمۂ صحت کی جناب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں آج اور کل ایمرجنسی نافذ رہے گی۔سرکاری اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔
اسپتالوں میں گرمی سے متاثرہ مریضوں کے لئے خصوصی وارڈ قائم کرنیکا فیصلہ کیا ہے،محکمہ صحت کی جانب سے آگاہی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔