ھفتہ, 23 نومبر 2024


شہر قائد میں سمدری ہوائیں روکنے کا امکان

ایمزٹی وی(کراچی)شہر قائد میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے سمندری ہوائیں پھر رکنے کا امکان ہے۔ اگلے 48گھنٹے کے دوران گرمی کا پارہ 41ڈگری کو چھو سکتا ہے، گرمی کی شدید لہر (ہیٹ ویو )آنے کا فی الحال کوئی خدشہ نہیں تاہم گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہاہے۔
محکمہ موسمیات کراچی کے ڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق بالائی سندھ پر ہوا کا کم دباؤ بننے کے نتیجے میں سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں بند ہونے اور شمال مغربی سمت کی گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، عبدالرشید کے مطابق رمضا ن المبارک کے دوران اگلا ہفتہ گرم گزرے گا، جس کے دوران درجہ حرارت 41ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال گرمی کی شدید لہر(ہیٹ ویو) آنے کا امکان نہیں تاہم اگر ایسی صورتحال پید اہوئی تو 3دن قبل پیش گوئی کردی جائے گی منگل کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ روز بھی سمندری ہوائیں جزوی طورپر بند رہیں صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب غیر معمولی طورپر 82فیصد تک پہنچ گیا جس میں دن بھر اضافہ ہوتارہا جس کی وجہ سے موسم گرم اور خشک رہا اور اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment