ھفتہ, 23 نومبر 2024


شہر قائد کا پارہ 45 ڈگری تک جا پہنچا

 

ایمزٹی وی(کراچی)شہرقائد میں آج پارہ 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جب کہ آج سے شروع ہونے والی ہیٹ ویوجمعرات تک جاری رہ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کوخبردارکردیا جہاں ہیٹ ویوآج سے کراچی کا رخ کرے گی۔ آج سے شروع ہونے والی ہیٹ ویوجمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ آج شہرکا پارہ 45 ڈگری سینٹی گریڈ کوچھوسکتا ہے اوردن بھر سمندری ہوائیں بند رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں ہوا بند جبکہ نمی کا تناسب 72 فیصد ہے، دن کے اوقات میں مغرب اور شمال مغرب کی جانب سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
معالجین کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران خاص طورپر روزے کی حالت میں شہری خصوصی احتیاط کریں، صبح 9 بجے سے 4 بجے تک گھروں سے بلاضرورت باہرنکلنے سے گریزکیا جائے، اس کے علاوہ باہرنکلتے وقت چھتری استعمال کریں اورسرپر گیلا کپڑا رکھیں۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا، سندھ، جنوبی، وسطی پنجاب، ڈی آئی خان، سبی، مکران ڈویڑن میں موسم شدید گرم رہے گا جب کہ راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment