ھفتہ, 23 نومبر 2024


ایم کیو ایم کا 8 حلقے کھولنے کا مطالبہ

 

ایمز ٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی سے وزارتوں کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، ہم نے جہانگیرترین سے واضح گفتگو کی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، خواجہ اظہارالحسن کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز ہماری پی ٹی آئی کے وفد سے ملاقات ہوئی،ایم کیو ایم نے اپنے تحفظات پی ٹی آئی کے سامنے رکھے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے 8 حلقے کھولنے کا مطالبہ کیا، اور جہانگیرترین کراچی کے آٹھ حلقے کھولنے پر رضامند ہوگئے، ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی وفد سے واضح گفتگو کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسل لیگ (ن) نے اظہار کیا ہے کہ ایم کیو ایم پی ٹی آئی کے ساتھ نہ بیٹھے، جو بھی ہو فیصلے پارٹی قیادت کرے گی اور عوام کے سامنے ہوں گے۔
خیال رہے کہ صوبے اور وفاق میں حمایت حاصل کرنے کے لیے تحریک انصاف نے ایم کیو ایم پاکستان سے گذشتہ روز مذاکرات کیے، جس کے بعد متحدہ پاکستان نے پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے کے وعدے پر جہانگیرترین کے سامنے شرائط اور مطالبات رکھے ہیں۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے کارکنوں کی بازیابی، ٹارگٹڈآپریشن بند کرنے پر زور، کراچی کے بارہ حلقے کھولنے جبکہ حیدرآباد میں یونیورسٹی کے قیام اور کوٹہ سسٹم کے خاتمے کے مطالبے پر زور دیا ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment