بدھ, 24 اپریل 2024


27 رجب المرجب،آج شب معراج نہایت عقیدت و احترام منائی جائیگی

ایمز ٹی وی(کراچی)آج رجب کی ستائیویں شب ہوگی ،یہ وہی با برکت رات ہے جب سرور کونین،نبی آخری الزماںﷺکیلئے آسمانوں کے دروازے کھولے گئے۔حضور اکرم ﷺ کا معجزہ واقعہ معراج نسل آدم کے لئے تسخیر کائنات کا سبب بنا۔رجب کی ستائیسویں شب حضور اکرمﷺکو معراج کا شرف عطا ہوا۔جب رب کائنات کی رحمت ،رات کے مختصر وقفے میں رحمت للعالمینﷺ کو مسجدِ حرام سے نہ صرف مسجدِ اَقصیٰ تک بلکہ کائنات کی لا محدود وُسعتیں پار کر کے سوئے عرش پرلے گئی۔سفر کے آغاز میں جبرائیل امین نے نبی رحمتﷺ کی بارگاہ میں براق حاضر کیا۔سفر کے دوران آپ ﷺ نےتمام انبیائے کرام کی نماز کی امامت فرمائی۔ آسمانوں پر آپکی ملاقات مختلف انبیائے کرام سے بھی ہوئی۔ اسی سفر میں نماز بھی فرض ہوئی،سرور کونینﷺ نے جنت کی رحمتیں اور دوزخ کے عذاب کو اپنی آنکھوں سے دیکھا۔حضور اکرمﷺ نے واقعہ کی سب سے پہلے تصدیق کرنے پر یار غار،خلیفہ اول حضرت ابوبکرؓ کو”صدیق”کے لقب سے نوازا۔واقعہ معراج نے آگے چل کر تحقیق و جستجو کے دروازوں پردستک دی اور انسانوں نےخلاء کے پیچیدہ راستوں کی تلاش کا کارنامہ انجام دیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment