کراچی: سندہ ہائی کورٹ میں آج تین رکنی فل بینج نے پرائیوٹ اسکولوں کی زائد فیسوں کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران عدالت نے پرائیوٹ اسکولوں کی پانچ فیصد اضافے کی فیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی پرائیوٹ اسکولزاورچار اسکولوں کوتوہین عدالت کے نوٹس جاری کئے۔
عدالت کے فیسوں کے ریکارڈ کے سوال پر بتایا گیاکہ ڈی جی اسکولز کے مطابق فیسوں کا ریکارڈبارش کی نظر ہوگیا ہے،جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اتنا اہم ریکارڈ ضائع کردیا سرکاری افسران کو تو کوئی فرق نہیں پڑتامگر ان سب میں غریب کے بچے رل جاتے ہیں۔
ہم حکومت سے ریکارڈ مانگ لیتے ہیں۔ عدالت نے 19نومبر کوڈی جی پرائیوٹ اسکولز منسوب صدیقی کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔