ھفتہ, 23 نومبر 2024


واکس ویگن کلب کےزیراہتمام پرانی اورجدیدگاڑیوں کی نمائش

کراچی کے علاقے کلفٹن میں واکس ویگن کلب کے زیراہتمام پرانی اور جدید گاڑیوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا،

جس میں ایونٹ آرگنائزر نے بتایا کہ یہ کلب 2013 میں فوکسی کے شوقین افراد کیلئے قائم کیا گیا تھا جس کا مطلب کراچی میں رہنے والے واکس ویگن کے چاہنے والوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا تھا۔ اب ایک فیملی کی طرح سب ملک کر ہر سال اس نمائش کا انعقاد کرتے ہیں۔
جن لوگوں کو گاڑیوں کی پہچان ہے وہ آج بھی ان برسوں پرانی گاڑیوں سے محبت کرتے ہے کیونکہ یہ گاڑیاں نہ صرف پائیداری ہیں بلکہ منفرد بناوٹ کے باعث ممتاز حیثیت رکھتی ہیں۔
مالکان کہتے ہیں کہ یہ شوق بہت مہنگا ہے۔ ان گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس بھی مشکل سے ملتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ہم انہیں نئی نویلی دلہن کی طرح سجا کر رکھتے ہیں کیوںکہ ہمیں ان گاڑیوں سے محبت ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال جرمنی کی موٹرکمپنی ووکس نے 80 برس تک استعمال ہونے والی پائیدارگاڑی ”فوکسی“ کی پرو ڈکشن بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سال 1930 میں متعارف کرائی جانے والی فوکسی کی مارکیٹ میں کمزور پڑتی ساکھ کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی نے 2019 سے مزید ماڈلز نہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment