بدھ, 24 اپریل 2024


جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے بہترین ملازمین میں ایوارڈتقسیم

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں سال 2019 کے لئے منتخب شدہ بہترین ملازمین کو ایوارڈ تقسیم کیے گئے۔ کارکردگی کی جانچ پڑتال یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کیو ای سی کی نگرانی میں کی گئی۔

ملازمین کو چار مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا۔پہلی کیٹیگری میں گریڈسترہ اور سینئر مینجمنٹ کے اسٹاف، دوسری اور تیسری کیٹیگری میں گریڈ 10 سے 16 کے ٹیکنیکل اسٹاف اور آفس اسٹاف، اور چوتھی کیٹگری میں گریڈ 1 سے 9 کے ملازمین کو رکھا گیا تھا۔

ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی نے بتایا کہ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کی جانب سے تجویز کردہ ملازمین کو حاصل شدہ نمبروں کی بنیاد پر "بیسٹ ایمپلائز ایوارڈ سیلیکشن کمیٹی" کو بھیجا گیا جس کی تشکیل وائس چانسلر جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ایس ایم طارق رفیع نے کی تھی۔

سینئر مینجمنٹ کیٹیگری کے لئے انسٹیٹیوٹ آف فیزکل تھراپی اینڈ ریہیبیلیٹشن کے بی پی ایس 17 کے عہدے پر فائز اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوار احمد خان، نے ایوارڈ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

دوسری کیٹیگری میں ٹیکنیکل سٹاف کے لیے شعبہ فزیالوجی اور پیتھالوجی کے سپر وائیزر لیب اسسٹنٹ خالد محمود اور اعجاز احمد خان نے ایوارڈ حاصل کیا۔تیسری کیٹیگری میں آفس اسٹاف کے لیے آفس آف کمیونیکشن کے گرافک ڈیزائنر یاسر شیخ نےیہ اعزاز حاصل کیا۔

چوتھی کیٹیگری میں گریڈ ایک سے گریڈ 9 تک کے ملازمین میں شعبہ اینا ٹومی سے نائب قاصد قربان علی نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع نے ملازمین کو ایوارڈ پیش کیے اور انہیں مبارکباد دی۔

ایوارڈ جیتنے والے ملازمین نے تقریب میں ان کی پہچان ہونے پر یونیورسٹی انتظامیہ اور کے شعبہ جات کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا اور مزید محنت اور لگن سے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

اس موقع پر پرنسپل سندھ میڈیکل کالج پروفیسر غلام سرور قریشی، یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر اعظم خان، ڈائریکٹر QEC محمد عبدالواحد عثمانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ثریا خاتون، اور ایوارڈ حاصل کرنے والے ملازمین کے شعبوں کے سربراہان موجود تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment