کراچی: کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی انٹربورڈ کے چیئرمیں پروفیسر سعید الدین نے میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26 جولائی سے انٹرمیڈیٹ کےسالانہ امتحانات کا آغاز ہوگا ۔ رواں سال امتحان میں ایک لاکھ 12 ہزار 6 سو طلباء شریک ہونگے۔
جن میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اورہوم اکنامکس گروپس کےامتحانات ہوں گے۔جس میں تقریباً 55 ہزار 443 طلبہ و طالبات جبکہ کامرس ریگولر،کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ گروپس،خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے 57 ہزار 157 امیدوار شرکت کریں گے۔
سالانہ امتحانات دو شفٹوں میں منعقد کئے جائیں گےصبح کی شفٹ میں سائنس جبکہ شام میں آرٹس اینڈکامرس گروپ کاامتحان لیا جائے گا۔
انہوں نےکہا کہ انٹرکے امتحانات کے لئے210 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔
114امتحانی مراکز صبح کی شفٹ میں جبکہ 96 امتحانی مراکز شام کی شفٹ میں بنائے گئے ہیں
66 امتحانی مراکزکو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جس میں 32 صبح کی شفٹ میں جبکہ 34 شام کی شفٹ میں ہیں
امتحانی مراکز پر دورے کےلئے16رکنی ویجلینس ٹیم بنائی گئی ہے جبکہ امتحانی مراکز میں الیکٹرونک ڈیوائس اور موبائل پر پابندی ہوگی اور غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیاہے۔
سالانہ امتحانات برائے 2021ء میں پرچے 50فیصد ایم سی کیوز (MCQ's)، 30فیصدمختصر سوالات کے جوابات اور 20فیصد تفصیلی سوالات کے جوابات پر مشتمل ہو ں گے۔