Print this page

محکمہ تعلیم سندھ نےاسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا

کراچی: سندھ بھرمیں میٹک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کےحوالےسےمحکمہ تعلیم سندھ نےکل اسٹیئرنگ کمیٹی کااجلاس طلب کرلیا۔

صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں صوبے میں نئے تعلیمی سیشن 2022 اور میٹرک و انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کاتعین کیا جائےگااس حوالے سے تعلیمی افسران اور چیئرمین بورڈز سمیت دیگر کو اجلاس کا ایجنڈا بھی بھجوا دیا گیا ہے

ذرائع کاکہنا ہے کہ سندھ میں میٹرک کے امتحانات 17 مئی اور انٹرمیڈیٹ کے یکم جون سے لینے کی تجویز سامنے آئی جس کی منظوری کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیاہے۔

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں نئے تعلیمی سیشن 2022 اور میٹرک و انٹر کے امتحانات کی تاریخوں کے تعین کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منگل 22 فروری کو طلب کرلیا

اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق سندھ میں میٹرک کے امتحانات منگل 17 مئی اور انٹر کے امتحانات بدھ یکم جون سے شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے مزید براں پورے صوبے میں نئے تعلیمی سیشن 2022 کا آغاز یکم اگست سے کرنے کی تجوہز دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم سردار شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں 2022 کے تعلیمی کیلینڈر کی منظوری بھی دی جائے گی جس کے تحت موسم گرما کی تعطیلات جون و جولائی جبکہ موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2022 تک ہوں گی

پرنٹ یا ایمیل کریں