Print this page

صدرِ پاکستان نےپروفیسرڈاکٹرسروش لودھی کوانجینئرنگ ایکسی لینسی ایوارڈ سےنوازا

کراچی: صدر پاکستان عارف علوی نےشیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو "پی ای سی ایکسی لینسی ایوارڈ" سے نوازا.

ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقدہ اس تقریب کے میزبان پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) کے چئیرمین نجیب ہارون تھے. تقریب میں انجینئرنگ کی دنیا کے بڑے افراد نے شرکت کی.

جامعہ ترجمان کے مطابق پی ای سی نے اکیڈمی ااینڈ ریسرچ کٹیگری میں شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کو انجینئرنگ ایکسی لینسی ایوارڈ اور میڈل سے نوازا.

یاد رہے کہ پی ای سی ایکسی لینسی ایوارڈ، انجینئرز کی پذیرائی کے لیے دیا جانے والا سب سے بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے.

پرنٹ یا ایمیل کریں