Print this page

کراچی میٹرک بورڈکےتحت ضمنی امتحانات برائے 2022کی تاریخ کااعلان

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نےضمنی امتحانات برائے 2022کی تاریخ کااعلان کردیا۔

میٹرک بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ کے مطابق میٹرک سائنس و جنرل گروپ ریگولر و پرائیوٹ کے ضمنی امتحانات کا انعقاد 6دسمبر سے ہوگا۔

سالانہ امتحانات میں فیل ہونے والے طلبا و طالبات کوہدایت دی جاتی ہیں کہ وہ اپنے امتحانی فارم جمع کروادیں تاکہ انکے ایڈمٹ کارڈ مقرر وقت پر ارسال کردیئے جائیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں