Print this page

این ای ڈی یونیورسٹی میں شعبہ سول کی توسیع اورکمپیوٹرسسٹم اینڈ انفارمیشن کی عمارت کا افتتاح

کراچی: این ای ڈی یو نی ورسٹی میں شعبہ سول کی توسیع اور کمپیوٹر سسٹم اینڈ انفارمیشن کی عمارت کا افتتاح کردیا گیا۔

افتتاحی تقریب مسے خطاب کرتے ہوئےوفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پروفیسر احسن اقبال چوہدری کاکہنا تھاکہ جامعہ این ای ڈی پاکستان کی عظیم جامعہ ہے جو کہ آپ انجینئرز کی صورت میں ناصرف تعلیمی بلکہ ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کررہی ہے، آپ انجینئر نوجوان اس صوبے ہی کا نہیں پاکستان کا مستقبل ہیں،انجینئرنگ کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں، پروفیسر ڈاکٹر سروش لودھی کی قیادت میں این ای ڈی دن بہ دن ترقی کررہی ہے جو کہ دیگر جامعات کے لیے مثالی نمونہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کہ انجینئرنگ کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں،آپ انجینئرنوجوان اس صوبے ہی کا نہیں پاکستان کا مستقبل ہیں ڈاکٹر سروش لودھی اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں جو بہترین انداز سے جامعہ چلارہے جامعہ این ای ڈی پاکستان کی عظیم جامعہ ہے جو ناصرف تعلیمی بلکہ ملکی ترقی میں بھی کردار ادا کررہی ہے

شیخ الجامعہ این ای ڈی پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کا استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کاممنون ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم دوستی ہی ملک سے دوستی ہے۔ جامعہ سو برس سے انجینئرز کی صورت میں ملک کو دوست اور مستقبل فراہم کررہی ہے اور کرتی رہے گی۔

افتتاح کے موقعے پرصدر آئی پی فرحت عادل، چیٔرمین آئی ای پی سہیل بشیر، ریجنل ڈائریکٹر ایچ ای سی سندھ جاوید علی میمن، سیکریٹری آئی ای پی انجینئر امیر ضمیر اور پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل، رجسٹرار سید غضنفر حسین، ڈائریکٹر سروسز وصی الدین، ڈپٹی رجسٹرار خالد مخدوم، کنٹرولر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر علی حسن اور ایکٹنگ ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ اشفاق احمد خان موجود تھے۔

جامعہ ترجمان فروا حسن کے مطابق 750.697 ملین کی لاگت سے تعمیرشدہ شعبہ سول اور شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن کی عمارات کے افتتاح سمیت وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال چوہدری کوفائر ٹیسٹنگ لیب سمیت این ای ڈی کی تیار کردہ الیکٹر ک بائیکز بھی دکھائی گئیں.

پرنٹ یا ایمیل کریں