Print this page

آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی، سندھ کی جامعات کےتقریری مقابلےکاانعقاد

کراچی: ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان کے زیر اہتمام سندھ کی جامعات کے درمیان جامعہ این ای ڈی کے محمود۔عالم آڈیٹوریم میں اردو اور انگریزی زبانوں میں تقریری مقابلوں کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔

ان تقریری مقابلوں میں سندھ کی 29 مختلف جامعات کے 50 سے زائد طلبا نے حصہ لیا۔ ان تقریری مقابلوں کے انعقاد کا مقصد اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی گولڈن جوبلی کی تقریبات منانا ہے۔

اس موقع پر جاوید میمن کا کہنا تھا کہ مجریہ 1973 کی بقا پاکستان کی بقا ہے۔تقریری مقابلےکے ججز کو چئیر ڈیپارٹمنٹ آف لاء شہید ذوالفقار علی بھٹو یونی ورسٹی آف لاء ڈاکٹر جاوید عزیز اور معروف صحافی/کمیونیکیشن مینیجر اوریک این ای ڈی یونی ورسٹی فروا حسن اور دیگر نے جیتے والے طالب علموں میں شیلڈز تقسیم کرتے ہوئےآئین کی بالادستی کے لیے انفرادی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ انچارج ہائیر ایجوکیشن کمیشن ریجنل سینٹر کراچی جاوید علی میمن نے طالب علموں کو آئین کی اہمیت سے روشناس کرایا۔

انگریزی تقاریر کے مقابلے میں کراچی یونیورسٹی کی مریم زاہد نے پہلا انعام، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اشنا صلاح الدین نے دوسرا جب کہ بیگم نصرت بھٹو ویمن یونیورسٹی سکھر کی ماریہ بھٹو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اردو تقریری مقابلے میں گرین وچ یونیورسٹی کے سید وقار حیدر نے پہلی، محسن احمد نے دوسری اور سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی ٹنڈوجام کی نوال عمر اور مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے حماد نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔

ان تقریری مقابلوں میں مختلف ماہرین تعلیم، صحافیوں، زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور یونیورسٹی کے طلبا نے شرکت کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں