جمعہ, 20 ستمبر 2024


ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کا انرولمنٹ کارڈ آن لائن جاری کرنےکااعلان

کراچی: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انرولمنٹ کارڈ آن لائن جاری کرنے کا اعلان کر دیا ۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے بورڈ سے الحاق شدہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ اسکولوں کے سال 2024ء کے انرولمنٹ کارڈ آن لائن جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انرولمنٹ کارڈ بورڈ کے آفیشل ویب پورٹل پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں۔ اسکول سربراہان اپنے اپنے اسکولوں کے طلباء و طالبات کے آن لائن انرولمنٹ کارڈ 27اگست 2024 سے بورڈ کے آفیشل ویب پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اس پورٹل پر تمام طلباء و طالبات کا ڈیٹا دستیاب ہو گا۔

انہوں نے اسکول سربراہان کو کہا ہے کہ پورٹل سے انرولمنٹ کارڈ جلد از جلد ڈاؤن لوڈ کر کے اس کی جانچ اور تصدیق کریں۔ واضح رہے کہ ویب پورٹل پر انرولمنٹ کارڈ پرکسی بھی قسم کی غلطی کو فی الحال درست نہیں کیا جا سکتا۔ اس حوالے سے تمام اسکولوں کو جلد ہی مطلع کر دیا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment