ایمزٹی وی(کراچی)سندھ رینجرز نے رواں سال کی جانے والی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2015 میں سندھ رینجرز کی جانب سے 2500 آپریشنز کئے گئے جس کے دوران 4 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا جب کہ 2200 ملزمان مزید تفتیش کے لئے پولیس کے حوالے کئے گئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے 2015 میں کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتار کئے گئے ملزمان میں 258 ٹارگٹ کلرز، 97 بھتہ خور اور 49 اغواکار شامل ہیں جن کے قبضے سے مشین گن، ایل ایم جی، ایس ایم جیز سمیت 2 ہزار 765 ہتھیار برآمد ہوئے جب کہ برآمد کردہ اسلحے میں راکٹ لانچرز، اوان بم، دھماکا خیز مواد اور بلٹ پروف جیکٹس بھی شامل ہیں۔