ھفتہ, 23 نومبر 2024


318 طلبا و طالبات کو ڈگریوں کا اعزاز!

ایمزٹی وی(کراچی)گرین وچ یونیورسٹی کا 11واں کانووکیشن یونیورسٹی کیمپس ڈیفنس میں منعقد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی ایٹمی سائنس دان ڈاکٹر عبدالقدیر خان تھے ۔اہم شرکا میں ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد اور شہر کی معروف شخصیات شامل تھیں۔کانووکیشن میں مجموعی طور پر 318 طلبا و طالبات کو ڈگریاں ایوارڈ کی گئیں جن میں183انڈر گریجویٹس، 129 گریجویٹس،5 ایم فل اور ایک پی ایچ ڈی کی ڈگری شامل ہے ۔علاوہ ازیں مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ناقابل فراموش خدمات انجام دینے والی شخصیات سردار یاسین ملک،سلطانہ صدیقی،سراج الدین عزیز کو ڈاکٹریٹ کی اعلیٰ اسناد دی گئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنےماضی میں حصول تعلیم کی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستان میں بے پناہ اہم شخصیات پیدا ہوئیں لہٰذا طلبہ و طالبات مسائل کی پروا کیے بغیر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے پر توجہ دیں۔ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کا مقصد صرف پیسہ کمانا نہیں بلکہ فروغ علم ہونا چاہیے ۔وائس چانسلر سیما مغل نے کامیاب طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ عملی زندگی میں ملک کی بہترین خدمت ان کا مشن ہونا چاہیے ۔ تقریب میں صدر مملکت کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment