ھفتہ, 23 نومبر 2024


وفاق اورسندھ میں ایک جیسا سلوک حیرت انگیز ہے فاروق ستار

ایمز ٹی وی(کراچی) ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام دشمن ہے جس میں شہری علاقوں کو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ عوام دشمن ہے جس میں شہری علاقوں کومکمل نظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے اس عمل کے خلاف ایم کیوایم بھرپورعوامی احتجاجی کرے گی جب کہ عوام کے ساتھ وفاق اورسندھ میں ایک جیسا سلوک حیرت انگیز ہے۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت کی تجاویز آنے کے بعد سائیں سرکار کو مجبور کرے گی کہ وہ اپنی غلط پالیسیوں سے عوام کا جینا حرام نہ کریں اور اگر حکومت عوام کو ریلیف فراہم نہیں کرسکتی تو اپنی غلط پالیسیوں سے ان پرمزیدعذاب مسلط نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ رواں مالی سال کا بجٹ اعداد وشمار کا گورکھ دھندا ہے جسے ایم کیوایم مسترد کرتی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment